0
Saturday 28 Mar 2015 17:36

حکومت قومی ایکشن پلان پر عمل کرنے میں مخلص نہیں، ملک غلام محمد

حکومت قومی ایکشن پلان پر عمل کرنے میں مخلص نہیں، ملک غلام محمد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک خوشاب کے ضلعی صدر ملک غلام محمد اعوان نے کہا کہ موجودہ حکومت دہشتگردی کیخلاف بنائے جانیوالے قومی ایکشن پلان پر عمل کرنے میں مخلص نہیں، جس کی وجہ سے اس حکومت کا خاتمہ قریب ہے۔ اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمہ سے موجودہ حکمرانوں کی دکانداریاں بند ہو جائینگی، کراچی آپریشن میں ثابت ہو گیا کہ بڑی سیاسی تنظیمیں اپنے عسکری ونگ قائم کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک بلدیاتی انتخابات میں ضلع کی ہر یونین کونسل کی سطح پر انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، بلدیاتی امیدواروں کا چنائو میرٹ پر ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 450591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش