0
Saturday 28 Mar 2015 23:23

نئے خیبر پختونخوا کا مقصد میٹرو بس کا نظام نہیں، عمران خان

نئے خیبر پختونخوا کا مقصد میٹرو بس کا نظام نہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نئے کے پی کے کا مقصد میٹروبس کا نظام نہیں، 2017ء تک زمینوں کی رجسٹریشن کمپیوٹرائزڈ کردیں گے، بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعہ اساتذہ کی اسکول حاضری کا پتہ چلائیں گے۔ مردان میں محکمہ مال کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعہ اب کوئی کسی کی زمین ادھر ادھر نہیں کرسکے گا، 2017ء میں خیبرپختونخوا میں زمینوں کی رجسٹریشن کا نظام کمپیوٹرائزڈ کردیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے چھ چھ باریاں لے چکے ہیں، مگر ذاتی مفادات کے لئے تبدیلیاں نہیں لائے، نواز شریف کہتے ہیں مجھے نیا خیبر پختونخوا نظر نہیں آیا، نواز شریف کا نیا خیبر پختونخوا کا مقصد میٹرو بس کا نظام ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں تھانہ کلچر تبدیل کردیا ہے، تھانوں میں جرگہ کے ذریعہ لوگوں کے درمیان مصالحت کرائی جارہی ہے۔ بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے اساتذہ کی حاضری پر نظر رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں میرٹ اور غیر سیاسی بنیادوں پر وائس چانسلر لگائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 450618
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش