1
0
Saturday 28 Mar 2015 23:35

حکمران یمن کے معاملہ پر ثالثی کا کردار ادا کریں، علامہ ساجد نقوی

حکمران یمن کے معاملہ پر ثالثی کا کردار ادا کریں، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بھکر کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے علمائے کرام اور جعفریہ اسٹوڈنٹس کے جوانوں سے ملاقاتیں کیں، جامعہ مصباح الحسین (ع) میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ یمن کی صورتحال آپکے سامنے ہے، ہم نے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ ایسے واقعات جہاں دو مسلمان گروہوں میں آپس میں لڑائی ہو رہی ہو، وہاں پاکستان کو ثالثی اور مصالحت کا کردار ادا کرنا چاہئے، پاکستان کو فریق نہیں بننا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو عوامی امنگوں اور پارلیمنٹ کی اجازت کے مطابق فیصلے کرنا چاہئیں، کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ اپنی مرضی سے کسی کے ساتھ تعاون کا اعلان یا فیصلہ کرے، ہم دو ٹوک انداز میں پاکستان کے ذمہ داروں کو روکتے ہیں کہ وہ ایسا انداز اختیار نہ کریں جس کے منفی اثرات پاکستان پر پڑیں، ہم نے اب تک پاکستان کی سالمیت اور امت مسلمہ کی وحدت کے لئے صبر و تحمل سے کام لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 450640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

نورسید
Pakistan
پاک فوج کو یمن جنگ میں داخل کرنے پر سپریم کورٹ میں رٹ کرنی چاہیے۔
ہماری پیشکش