0
Sunday 29 Mar 2015 09:07

میرپور ضمنی الیکشن، 81 پولنگ اسٹیشن حساس قرار

میرپور ضمنی الیکشن، 81 پولنگ اسٹیشن حساس قرار
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقے ایل اے تین میرپور 3 میں ضمنی انتخاب آج ہو رہا ہے۔ یہ نشست بیرسٹر سلطان محمود چودھری کے استعفے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی اور شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ ضمنی انتخاب میں 68 ہزار 815 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جن کے لئے 115 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ 81 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ سیکورٹی کے لئے 3 ہزار 585 پولیس اہل کار اور 450 رینجرز اہل کار تعینات کیے گئے ہیں۔ ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری محمد اشرف، تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود، جماعت اسلامی کے انجینئر نعمان اکرم، جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے نشاط کاظمی اور آزاد امیدوار اعجاز رضا حصہ لے رہے ہیں۔ مسلم لیگ نواز کے امیدوار ارشد محمود غازی پیپلز پارٹی کے حق میں دست بردار ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 450668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش