QR CodeQR Code

اگر آج سعودی مشکل میں ہے تو پاکستان اس کے ساتھ ہے، رحمان ملک

29 Mar 2015 22:41

اسلام ٹائمز: پی پی سینیٹر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی یمن میں جمہوریت کی بقا کے لیے ہونے والی کارروائی کے ساتھ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کی کافی مدد کی ہے، آج اگر وہ مشکل میں ہے تو ان کے ساتھ ہیں، پیپلزپارٹی یمن میں جمہوریت کی بقا کے لیے ہونے والی کارروائی کے ساتھ ہے۔ کراچی میں رحمان ملک نے نیوز کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان جاری تنائو کوکم کرنے کے لیے ہم نے اپنا کردار ادا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں پتہ سعودی عرب سے وزیراعظم نواز شریف کے کیسے تعلقات ہیں، پارلیمنٹ سعودی عرب کے خلاف نہیں ہے۔ رحمان ملک نے کہا کہ سعودی عرب نے ہماری کافی مدد کی ہے، اگر آج وہ مشکل میں ہے تو پاکستان ان کے ساتھ ہے۔ پیپلزپارٹی یمن میں جمہوریت کی بقا کے لیے ہونے والی کارروائی کے ساتھ ہے۔ یمن میں پھنسے پاکستانیوں کی رہائی پر ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر ہم اپنے پڑوسی ممالک سے بات کرکے وہاں اپنے شہریوں کو نکال سکتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ سعودی عرب کی صورتحال پر وزیراعظم نے آصف علی زرداری کو اعتماد میں نہیں لیا، پیپلزپارٹی وزیراعظم سے رابطے کے بعد اپنے موقف کا اعلان کرے گی۔ داعش ایک حقیقت بن چکی ہے اور ملک میں داعش موجود ہے۔ داعش مشرق وسطیٰ کا القاعدہ بنے گی۔


خبر کا کوڈ: 450788

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/450788/اگر-ا-ج-سعودی-مشکل-میں-ہے-پاکستان-اس-کے-ساتھ-رحمان-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org