QR CodeQR Code

یمن سے 502 پاکستانیوں کو لیکر پی آئی اے کا خصوصی طیارہ کراچی ایئرپورٹ پہنچ گیا

29 Mar 2015 23:53

اسلام ٹائمز: پاک بحریہ نے بھی یمن میں محصور پاکستانیوں کی مدد کے لئے ایک فریگیٹ جہاز کراچی کی بندر گاہ سے روانہ کر دیا ہے، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ جہاز خلیج عدن میں پوری تیاری کے ساتھ موجود ہوگا اور ضرورت پڑنے پر یمن میں موجود پاکستانیوں کے انخلاء کا کام سرانجام دے گا۔


اسلام ٹائمز۔ یمن میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس لانے والا پی آئی اے کا خصوصی طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔ تفصیلات کے مطابق یمن کے مختلف علاقوں میں 3 ہزار پاکستانی موجود ہیں، جن میں سے ایک ہزار افراد یمن کے شورش زدہ علاقوں میں رہائش پذیر ہیں اور وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔ پاکستانی سفارت خانے کی کوششوں سے 600 پاکستانی حدیدہ میں موجود ہیں، جن کی وطن واپسی کے لئے کراچی ایئرپورٹ سے 2 پروازیں مخصوص کی گئی ہیں۔ قومی ایئر لائن کی پہلی خصوصی پرواز پی کے 7002 حدیدہ سے 502 محصورین کو لے کر کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئی، جبکہ اپنے پیاروں کے استقبال کے لئے اہل خانہ ایئرپورٹ پر پھولوں کے ہار لئے انتظار کر رہے ہیں۔ دوسری جانب پاک بحریہ نے بھی یمن میں محصور پاکستانیوں کی مدد کے لئے ایک فریگیٹ جہاز کراچی کی بندر گاہ سے روانہ کر دیا ہے، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ جہاز خلیج عدن میں پوری تیاری کے ساتھ موجود ہوگا اور ضرورت پڑنے پر یمن میں موجود پاکستانیوں کے انخلاء کا کام سرانجام دے گا۔ واضح رہے کہ یمن میں سعودی عرب کی سربراہی میں خلیجی ممالک کے اتحاد کے بلاجواز فضائی حملے جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 450796

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/450796/یمن-سے-502-پاکستانیوں-کو-لیکر-پی-ا-ئی-اے-کا-خصوصی-طیارہ-کراچی-ایئرپورٹ-پہنچ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org