0
Monday 30 Mar 2015 00:09
ایم کیو ایم میں موجود مجرم پارٹی سے علیحدہ ہو جائیں یا جرائم سے توبہ کرلیں

مشرق وسطیٰ کے حالات دنیا کو تیسری جنگ عظیم کی طرف دھکیل سکتے ہیں، الطاف حسین

مشرق وسطیٰ کے حالات دنیا کو تیسری جنگ عظیم کی طرف دھکیل سکتے ہیں، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ یمن کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے، مشرق وسطیٰ کے حالات دنیا کو تیسری جنگ عظیم کی طرف دھکیل سکتے ہیں، وقاص علی شاہ کو رینجرز نے بلاجواز قتل کیا، اللہ نے موقع دیا تو اپنے بھائی اور بھتیجے کا بدلہ لوں گا، ایم کیو ایم میں موجود مجرم پارٹی سے علیحدہ ہو جائیں یا جرائم سے توبہ کرلیں۔ کراچی کے لال قلعہ گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ وقاص علی شاہ کو رینجرز نے بلاجواز قتل کیا، وہ صرف عورتوں کو بچا رہا تھا، اللہ نے موقع دیا تو بھائی اور بھتیجے کا بدلہ لوں گا، ان دونوں کا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہ تھا۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں کو سخت لہجے میں تنبیہ کی کہ ایم کیو ایم میں موجود مجرم پارٹی سے علیحدہ ہو جائیں یا جرائم سے توبہ کرلیں، گرفتار ہونے کی صورت میں ایم کیو ایم ساتھ نہیں دے گی، رابطہ کمیٹی کا کوئی رکن غلط کاموں میں ملوث پایا گیا تو ہمیشہ کیلئے نکالا جائے گا، چاہے وہ رکن کتنا ہی پرانا ہو، کوئی لحاظ نہیں کیا جائے گا۔

الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم بھٹک رہی ہے، صحیح راستے پر لانے کی کوشش کر رہا ہوں، صرف 3 گھنٹے سو رہا ہوں، غلطیوں پر کراچی تنظیمی کمیٹی کو برخاست کیا، متحدہ تشدد پر یقین نہیں رکھتی۔ ایم کیو ایم قائد نے کہا کہ ناچنے والے نے کہا الطاف کا چیپٹر ختم کرنے آ رہا ہوں، این اے 246 کے عوام متحدہ کو نہیں الطاف حسین کو ووٹ دیں، بلے باز کی ٹیم کے سامنے کنور نوید ہمارے اُمیدوار ہوں گے۔ الطاف حسین نے یمن کی صورتحال پر وزیراعظم نواز شریف سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے حالات دنیا کو تیسری جنگ عظیم کی طرف دھکیل سکتے ہیں، اس لئے موجودہ حالات کے پیش نظر تمام جماعتوں کو مل بیٹھ کر آئندہ کا لائحہ عمل تشکیل دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سرد جنگ میں امریکا کے حق میں فیصلے کے نتائج آج ضرب عضب کی شکل میں ادا کر رہے ہیں، اس لئے بیرونی قوتوں کے مفادات کیلئے کام کے نقصانات کا جائزہ لیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 450798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش