0
Monday 30 Mar 2015 00:34

سعودی جارحیت پر تاحال جوابی کارروائی نہ کرنیکا مقصد دنیا پر اتمام حجت کرنا ہے، انصار اللہ

سعودی جارحیت پر تاحال جوابی کارروائی نہ کرنیکا مقصد دنیا پر اتمام حجت کرنا ہے، انصار اللہ
اسلام ٹائمز۔ یمن کی انقلابی تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ گذشتہ 5 روز سے یمن کے عوام پر سعودی عرب کی جارحیت جاری ہے لیکن تاحال ہماری طرف سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل لاشیں اٹھا رہے ہیں لیکن ابھی تک سعودی عرب کو کوئی رسپانس نہیں دیا، انہوں نے واضح کیا کہ ہمارے صبر کی وجہ عالمی ممالک پر اپنی حجت تمام کرنا ہے، ابھی تک ہم اتمام حجت کر رہے ہیں جس کے بعد ہم سعودی عرب کے شیطانی سینگ توڑ کر رکھ دیں گے۔ ماضی میں بھی سعودی عرب نے ہم سے جنگ کی تھی اور پھر سعودی عرب کو ہی جنگ بندی کرنا پڑی تھی۔ ان خیالات کا اظہار انصار اللہ کے ترجمان نے المیادین عربی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انصار اللہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم نے داخلی سطح پر دہشتگردی کو کچل کر رکھ دیا ہے انشاءاللہ بیرونی دہشتگردوں کو بھی سبق سکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے القاعدہ کی یمن میں کمر توڑ کر رکھ دی ہے، یمن کے غیرمند عوام متحد ہیں اور عالمی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 450802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش