QR CodeQR Code

جھنگ سے کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشت گرد گرفتار،بھاری اسلحہ اور نقشے برآمد

25 Nov 2010 08:12

اسلام ٹائمز:ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر رضوان نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ گرفتار ملزمان نے میران شاہ میں ٹریننگ حاصل کی اور محرم الحرام کے دوران جھنگ میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے


جھنگ:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق جھنگ کے علاقے تھانہ موچی والا سے پولیس نے کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو گرفتار اور ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور اہم مقامات کے نقشے برآمد کر لئے۔
ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر رضوان نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں حسین اور عمر بھٹی سے تفتیش جاری ہے۔ ملزمان نے میران شاہ میں ٹریننگ حاصل کی اور محرم الحرام کے دوران جھنگ میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشتگردوں کو ڈیڑھ ماہ قبل شور کوٹ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا تھا۔اور ان سے خفیہ مقام پر تفتیش جاری تھی۔جس کے نتیجے میں اہم انکشافات ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 45083

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/45083/جھنگ-سے-کالعدم-تحریک-طالبان-کے-2-دہشت-گرد-گرفتار-بھاری-اسلحہ-اور-نقشے-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org