QR CodeQR Code

وکی لیکس کے مزید اہم انکشافات کے اعلان پر امریکا کا اظہار تشویش

25 Nov 2010 10:51

اسلام ٹائمز:پی جے کرولی نے کہا کہ سرکاری راز کا افشا قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے امریکیوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں اور قومی مفادات کو بھی زک پہنچ سکتی ہے


واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق امریکی حکومت نے وکی لیکس کی جانب سے مزید اہم انکشافات کے اعلان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے امریکی سفارتکاروں اور دنیا بھر میں امریکا کے دوستوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کے ترجمان پی جے کرولی نے وکی لیکس کی جانب سے جلد ہی مزید دستاویزات منظر عام پر لانے کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ ماضی میں کون سی سرکاری دستاویزات یا راز افشا کیے گئے ہیں،ترجمان نے کہا کہ سرکاری راز کا افشا قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے امریکیوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں اور قومی مفادات کو بھی زک پہنچ سکتی ہے۔ 
تاہم پی جے کرولی نے کہا کہ ابھی ان دستاویزات کے جاری ہونے کا درست اندازہ نہیں لگایا جا سکتا کیونکہ ابھی یہ معلوم نہیں کہ کیا کچھ جاری کیا جانے والا ہے۔انھوں نے اعتراف کیا کہ وکی لیکس کے پاس اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے پیغامات ہیں جن میں سرکاری عہدیداروں کے علاوہ نجی شخصیات سے ہونے والی بات چیت بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 45101

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/45101/وکی-لیکس-کے-مزید-اہم-انکشافات-اعلان-پر-امریکا-کا-اظہار-تشویش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org