0
Monday 30 Mar 2015 22:10

پاکستان اور ترکی ملکر سعودی عرب اور یمن میں مصالحت کا راستہ نکالیں، سراج الحق

پاکستان اور ترکی ملکر سعودی عرب اور یمن میں مصالحت کا راستہ نکالیں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے وزرائے اعظم ملکر سعودی عرب اور یمن میں مصالحت کا راستہ نکالیں، جنگ بہت بڑی تباہی کا نام ہے، ہمیں سعودی عرب کی سلامتی عزیز ہے، حرمین شریفین کی حفاظت کی ذمہ داری پوری امت مسلمہ کی ہے، حجاز مقدس کی حرمت اور ناموس پر دنیا بھر کے مسلمان کٹ مرنے کیلئے تیار ہیں۔ حکومت جوڈیشل کمیشن کا قیام اس معاہدے کی تمام شقوں کے مطابق کرے جن پر دونوں فریقین کا اتفاق ہوا تھا، ایم کیو ایم اپنا مسلح ونگ ختم کرکے ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور بوری بند لاشوں کے کاروبار میں ملوث کارکنوں کو قانون کے حوالے کردے، کراچی آپریشن سیاسی نہیں کراچی کو جرائم اور دہشت گردی سے پاک کرنے کے مقاصد کیلئے ہونا چاہئے۔ 30 مئی کو خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے، پنجاب اور سندھ کی حکومتیں بھی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا جلد اعلان کریں۔ پنجاب میں کسانوں کے مطالبات سننے کی بجائے ان پر بدترین تشدد کیا گیا، خادم پنجاب سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منڈی بہاوالدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
خبر کا کوڈ : 451012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش