QR CodeQR Code

اسکردو، صحافی پر پولیس کیجانب سے تشدد کی مذمت

30 Mar 2015 23:22

اسلام ٹائمز: پریس کلب گلگت کے صدر طارق حسین شاہ نے کہا ہے کہ سازش کے تحت گلگت بلتستان میں صحافیوں کا گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اس مقصد کی تکمیل کے لئے چند بدمعاش اہلکاروں کو آگے کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پریس کلب گلگت کے صدر طارق حسین شاہ نے کہا ہے کہ اسکردو میں صحافی پر پولیس تشدد بدترین واقعہ ہے، جن اہلکار وں نے صحافی ندیم شگری کو تھانے میں لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا ہے انہیں گرفتار کیا جائے اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسکردو پولیس بدمعاش بن گئی ہے اور قانون شکن بنی ہوئی ہے ذمہ دار اہلکاروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت گلگت بلتستان میں صحافیوں کا گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اس مقصد کی تکمیل کے لئے چند بدمعاش اور قانون سے نابلد پولیس اہلکاروں کو آگے کیا گیا ہے۔ ادھر تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سکریٹری غلام حیدر اور سیکرٹری اطلاعات عامل شگری نے کہا ہے کہ صحافی پر تشدد کے بعد پولیس کا چہرہ بے نقاب ہو گیا قانون شہریوں پر تشدد کی ہرگز اجازت نہیں دیتا مگر پولیس نے صحافی کو تھانے میں لے جاکر تشدد کر کے قانون کی دھجیاں اڑائیں۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ صحافی پر تشدد کے واقعے میں ملوث اہلکاروں کو سزا دی جائے اور صحافی کو انصاف دلایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 451041

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/451041/اسکردو-صحافی-پر-پولیس-کیجانب-سے-تشدد-کی-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org