QR CodeQR Code

پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں معمول کا حصہ ہیں، ترجمان پاک فوج

30 Mar 2015 23:35

اسلام ٹائمز: ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طائف میں 19 مارچ سے “صمصام 5″ مشقیں جاری ہیں جو کہ معمول کا حصہ ہیں جب کہ گزشتہ سال یہ مشترکہ مشقیں پاکستان کے شہر جہلم میں ہوئی تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے ترجمان عاصم باجودہ نے ہے کہ سعودی عرب کے شہر طائف میں پاک سعودی مشترکہ فوجی مشقیں الصمصام فائیو معمول کی مشقیں ہیں، پاک فوج کے 292 جوان و افسران ان مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں، یہ مشقیں پہلے سے طے شدہ پروگرام کے تحت ہو رہی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی سعودی عرب میں آپریشنل تعیناتی نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق، ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں معمول کے مطابق سعودی شہر طائف میں جاری ہیں جو کہ معمول کا حصہ ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طائف میں 19 مارچ سے “صمصام 5″ مشقیں جاری ہیں جو کہ معمول کا حصہ ہیں جب کہ گزشتہ سال یہ مشترکہ مشقیں پاکستان کے شہر جہلم میں ہوئی تھیں۔ میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ مشترکہ فوجی مشقوں میں پاک فوج کے 292 افسران اور جوان شرکت کررہے ہیں جب کہ یہ مشقیں ہر سال ہوتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 451042

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/451042/پاکستان-اور-سعودی-عرب-کی-مشترکہ-فوجی-مشقیں-معمول-کا-حصہ-ہیں-ترجمان-پاک-فوج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org