QR CodeQR Code

یمن میں پاکستانی طیاروں کی بمباری سے متعلق خبریں گمراہ کن ہیں، طارق فاطمی

31 Mar 2015 01:49

اسلام ٹائمز: عالمی میڈیا کی خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مشیر امور خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کا کوئی طیارہ پاکستان کی فضائی حدود سے باہرنہیں گیا اوریمن پر بمباری میں کسی پاکستانی طیارے نے حصہ نہیں لیا۔


اسلام ٹائمز۔ امورخارجہ کے خصوصی مشیر طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ یمن میں پاکستانی طیاروں کی بمباری سے متعلق خبریں گمراہ کن ہیں جب کہ پاک ٖفضائیہ کے کسی طیارے نے یمن میں بمباری نہیں کی۔ عالمی میڈیا پر یمن میں پاکستانی فضائی طیاروں کی بمباری سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کا کوئی طیارہ پاکستان کی فضائی حدود سے باہرنہیں گیا اوریمن پر بمباری میں کسی پاکستانی طیارے نے حصہ نہیں لیا جب کہ اس حوالے سے عالمی میڈیا پر چلنے والی خبریں من گھڑت اور گمراہ کن ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی میڈیا سی این این نے پاکستان سے متعلق خبر نشر کی تھی کہ یمن میں سعودی اتحادیوں کی جانب سے کی جانے والی بمباری میں پاکستان فضائیہ کے طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 451049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/451049/یمن-میں-پاکستانی-طیاروں-کی-بمباری-سے-متعلق-خبریں-گمراہ-کن-ہیں-طارق-فاطمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org