QR CodeQR Code

یمن پر حملہ مسلمان ممالک کو آپس میں باہم دست و گریباں کرنے کے لئے کیا گیا، علامہ مقبول علوی

31 Mar 2015 07:17

اسلام ٹائمز: نمائندہ اسلام ٹائمز کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوارن مرکز افکار اسلامی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یمن کے لوگ پرامن اور عرصہ دراز سے محرمیوں کا شکار رہے، ان افراد نے کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھایا جس کے باعث پڑوسی ملک کو کسی قسم کے خطرات لاحق ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامک تھاٹ انگلینڈ کے سربراہ علامہ مقبول حسین علوی نے کہا ہے کہ شام کے امن کو تہ و بالا کرنے کے بعد اب یمن پر جارحیت، عالم اسلام اور عربوں کو کمزور کرنے کی گھناونی سازش ہے۔ جس کا مقصد مسلمان ممالک کو آپس میں الجھانا ہے تاکہ وہ اسرائیل کی طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھ سکیں۔ اسلام ٹائمز کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوارن مرکز افکار اسلامی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یمن پر حملہ مسلمان ممالک کو آپس میں باہم دست و گریباں کرنے کے لئے کیا گیا۔ یمن کے لوگ پرامن اور عرصہ دراز سے محرمیوں کا شکار رہے، ان افراد نے کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھایا جس کے باعث پڑوسی ملک کو کسی قسم کے خطرات لاحق ہوں، حرمین شریفین کا بہانہ بناکر پاکستان کو دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت کی ضرورت نہیں، جذبہ ایمانی رکھنے والی فوج کو مسلمانوں پر چڑھا کر انہیں کمزور کرنے اور بےجا استعمال کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 451063

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/451063/یمن-پر-حملہ-مسلمان-ممالک-کو-ا-پس-میں-باہم-دست-گریباں-کرنے-کے-لئے-کیا-گیا-علامہ-مقبول-علوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org