0
Tuesday 31 Mar 2015 10:40

عوام کا فیصلہ قبول، سیاسی گند صاف کروں گا، چوہدری مجید

عوام کا فیصلہ قبول، سیاسی گند صاف کروں گا، چوہدری مجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے میرپور کا ضمنی انتخاب صاف اور شفاف کرانے پر چیف سیکرٹری، آئی جی، کمشنر میرپور ڈویژن اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور ضمنی انتخابات میں عوام کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے اہلیان میرپور کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں گے، حکومت اپنے امیدوار چوہدری اشرف کے ساتھ ہے۔ آئندہ ہفتے گھر گھر جا کر اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کا شکریہ ادا کریں گے۔ وہ نانگی ہائوس میں چوہدری اشرف کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میری کسی کے ساتھ کوئی خلش نہیں، چوہدری اشرف ٹیم کپتان ہیں آئندہ بھی وہی ہوں گے۔ حلقہ کے مسائل کے حل میں ان کی پوری مدد کی جائے گی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار چوہدری محمد اشرف نے کہا کہ انتخابات میں ہارجیت ہوتی رہتی ہے۔ بہت اچھا الیکشن ہوا میں تمام پولنگ اسٹیشنوں پر گیا۔ بیرسٹر سلطان کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد دیتا ہوں لیکن ان سے کہتا ہوں کہ بڑھکیں مارنے کی بجائے میرپور کے عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 451099
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش