QR CodeQR Code

نواز، زرداری مفاہمت دفن کر دی، بیرسٹر سلطان

31 Mar 2015 10:53

اسلام ٹائمز: میرپور میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر کا کہنا تھا کہ جس شرمناک انداز میں مسلم لیگ نواز نے اپنا امیدوار دستبردار کرایا اور پھر اس دستبرداری کے بعد مسلم لیگ نواز کے غیرت مند کارکنوں نے جو ردعمل ظاہر کیا یہ بھی ایک تاریخی واقعہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ضمنی انتخاب جیتنے کے بعد میرپور میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری فتح میرپور کی عوام کی غیرت کی فتح ہے۔ اس تاریخی فتح پر میرپور کے عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ ہم نے عمران خان کے ویژن کی طاقت سے نواز اور زرداری کی مفاہمت کی سیاست کو منوں مٹی تلے دفن کر دیا ہے۔ میرپور کے کمشنر، چیئرمین ایم ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کو ایک ہفتے کی مہت دیتا ہوں کہ وہ ضمنی الیکشن کے دوران کی گئی الاٹمنٹس منسوخ کر دیں۔ اب میں پی ٹی آئی کا ممبر اسمبلی ہوں۔ ہمارے قائد عمران خان کا حکم ہے کہ اگر حق نہ ملے تو پھر اپنا حق چھین کر لے لو۔ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید پچاس دنوں تک میرپور میں بیٹھا رہا، 22 وزیر بھی اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ پچاس دنوں تک میرپور میں موجود رہے، اربوں روپے کے وسائل خرچ کیے، لوگوں کو پلاٹ الاٹ کیے، 500 سے قریب لوگوں کو ملازمتوں کے لیٹر جاری کیے گئے۔ جس شرمناک انداز میں مسلم لیگ نواز نے اپنا امیدوار دستبردار کرایا اور پھر اس دستبرداری کے بعد مسلم لیگ نواز کے غیرت مند کارکنوں نے جو ردعمل ظاہر کیا یہ بھی ایک تاریخی واقعہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 451100

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/451100/نواز-زرداری-مفاہمت-دفن-کر-دی-بیرسٹر-سلطان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org