QR CodeQR Code

ٹانک، دہشتگردوں کی فائرنگ سے امن کمیٹی کے سربراہ شیرپاو محسود جاں بحق

31 Mar 2015 23:45

اسلام ٹائمز: امن کمیٹی کے سربراہ شیرپاؤ محسود اپنے محافظوں کے ہمراہ گاڑی میں جا رہے تھے کہ گومل بازار کے علاقے کورٹ اعظم میں دہشت گردوں نے چاروں جانب سے ان کی گاڑی پر حملہ کردیا، دہشت گردوں نے راکٹ سے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔


اسلام ٹائمز۔ گومل بازار ٹانک میں امن کمیٹی کے سربراہ شیرپاؤ محسود قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق امن کمیٹی کے سربراہ شیرپاؤ محسود اپنے محافظوں کے ہمراہ گاڑی میں جا رہے تھے کہ گومل بازار کے علاقے کورٹ اعظم میں دہشت گردوں نے چاروں جانب سے ان کی گاڑی پر حملہ کردیا، دہشت گردوں نے راکٹ سے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس سے گاڑی تباہ ہوگئی اور شیر پاؤ محسوس موقع پر ہی جاں بحق، جب کہ دو رضا کار زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے اہل کار موقع پر پہنچ گئے، دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ جب کہ امن کمیٹی کے سربراہ کی لاش اور دو زخمی رضا کاروں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 451131

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/451131/ٹانک-دہشتگردوں-کی-فائرنگ-سے-امن-کمیٹی-کے-سربراہ-شیرپاو-محسود-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org