QR CodeQR Code

پاکستان کو یمن، سعودی تنازع میں‌ نہیں پڑنا چاہیئے، اصغر خان اچکزئی

31 Mar 2015 23:48

اسلام ٹائمز: کوئٹہ سے جاری بیان میں‌ اے این پی کے صوبائی صدر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کیجانب سے گوادر کاشغر روٹ کی ممکنہ تبدیلی انتہائی شرمناک فیصلہ ہے۔ اس وقت ملک اور صوبے میں‌ امن و امان کی خراب صورتحال صوبائی حکومت کی غفلت اور کوتاہی نا نتیجہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی صدر نیشنل پارٹی بلوچستان اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ یمن کی موجودہ بگڑتی ہوئی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ حکومت پاکستان کی عجلت میں‌ مبینہ طور پر شمولیت اور پارلیمان کو اعتماد میں نہ لینا انتہائی قابل مذمت ہے۔ حکمرانوں کی جلد بازی، ذاتی، خاندانی تعلق کو پروان چڑھانا اور پڑوسیوں کیساتھ تنازع میں‌ شامل ہونا ملکی مفاد کے برخلاف ہے۔ ابھی تک ہم نے اپنے آپ کو افغانستان کی جنگ کی وجہ سے نہیں‌ سنبھالا، تو کسی اور جنگ کا آغاز کیوں کریں۔ علاوہ ازیں انکا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کیجانب سے گوادر کاشغر روٹ کی ممکنہ تبدیلی انتہائی شرمناک فیصلہ ہے۔ اس وقت ملک اور صوبے میں‌ امن و امان کی خراب صورتحال صوبائی حکومت کی غفلت اور کوتاہی کا نتیجہ ہے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست اور حکمرانوں‌ کے فرائض میں شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 451207

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/451207/پاکستان-کو-یمن-سعودی-تنازع-میں-نہیں-پڑنا-چاہیئے-اصغر-خان-اچکزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org