QR CodeQR Code

فیصل آباد، جامعہ سلفیہ کے طلبا میں لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کی تقریب

31 Mar 2015 21:29

اسلام ٹائمز: ڈی سی او نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ دینی مدارس کا جدید سائنسی سہولتوں سے آراستہ ہونا، وقت کا اہم ترین تقاضا ہے، جس کیلئے حکومت وسائل فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے جامعہ سلفیہ روڈ کی تعمیر اور اس سے ملحقہ برساتی نالہ کی تعمیرجلد شروع کرنے کا اعلان کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کی طرف سے وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کے ہونہار طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب گزشتہ روز جامعہ سلفیہ فیصل آباد میں منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی ڈی سی او نورالامین مینگل اور ایم پی اے الیاس انصاری تھے۔ اس موقع پر وفاق المدارس سلفیہ کے ناظم اعلیٰ قاری یٰسین ظفر، صدر جامعہ سلفیہ حاجی بشیر احمد، مولانا محمد یوسف انور، مولانا یونس سمیت دیگر علما بھی موجود تھے۔ ڈی سی او نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ دینی مدارس کا جدید سائنسی سہولتوں سے آراستہ ہونا، وقت کا اہم ترین تقاضا ہے، جس کیلئے حکومت وسائل فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے جامعہ سلفیہ روڈ کی تعمیر اور اس سے ملحقہ برساتی نالہ کی تعمیرجلد شروع کرنے کا اعلان کیا۔ ایم پی اے حاجی الیاس انصاری نے کہا کہ دیگر پوزیشن ہولڈرز طلبہ کی طرح دینی مدارس کے طلباء کو بھی سکالر شپس کی فراہمی اور غیر ملکی یونیورسٹیز کے دورے کرانے کی وزیراعلیٰ پنجاب سے سفارش کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 451236

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/451236/فیصل-آباد-جامعہ-سلفیہ-کے-طلبا-میں-لیپ-ٹاپس-تقسیم-کرنے-کی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org