QR CodeQR Code

قتل کے دو مجرموں کی پھانسی کی سزا پر حکم امتناع میں 2 اپریل تک توسیع

31 Mar 2015 23:39

اسلام ٹائمز: ذوالفقار علی کے وکیل کا کہنا تھاکہ اس کے موکل کو راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سزا سنائی جبکہ ڈیتھ وارنٹ اسلام آباد کی عدالت نے جاری کیےجو اس کا اختیار نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمات میں دو مجرموں کی پھانسی کی سزا پر حکم امتناع میں دو اپریل تک توسیع کر دی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بنچ نے اڈیالہ جیل میں قید تہرے قتل کےمجرم رئیس احمد اور کوٹ لکھپت جیل میں قید دہرے قتل کے مجرم ذوالفقار علی خان کی سزائے موت پر حکم امتناع میں دو اپریل تک توسیع کر دی ہے۔ رئیس احمد کے وکیل نے بتایا کہ ان کا مقتول کے لواحقین سے راضی نامہ ہو رہا ہے۔ ذوالفقار علی کے وکیل کا کہنا تھا کہ اس کے موکل کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سزا سنائی جبکہ ڈیتھ وارنٹ اسلام آباد کی عدالت نے جاری کیے جو اس کا اختیار نہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد میاں عبدالرؤف نے اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کے قیام کا نوٹی فیکیشن عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 1999ء میں جب درخواست گزار کو سزا ہوئی تو راولپنڈی کی عدالت ہی اسلام آباد کے مقدمات سنتی تھی۔ اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کا قیام بعد میں عمل میں آیا۔ انہوں نے اس نکتے پر عدالت کی مزید معاونت کے لیے مہلت طلب کی جسے منظور کر لیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 451275

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/451275/قتل-کے-دو-مجرموں-کی-پھانسی-سزا-پر-حکم-امتناع-میں-2-اپریل-تک-توسیع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org