0
Wednesday 1 Apr 2015 00:50

نیٹکو گاڑیوں میں مسلح گارڈز تعینات کیے جا رہے ہیں، سعیداللہ

نیٹکو گاڑیوں میں مسلح گارڈز تعینات کیے جا رہے ہیں، سعیداللہ
اسلام ٹائمز۔ ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن کا اولین مقصد اپنے مسافروں کا ادارے پر اعتماد کی فضاء کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ابتدائی طور پر ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی کچھ گاڑیوں میں سکیورٹی کے نظام کو رائج کیا گیا ہے۔ اب نیٹکو کی مسافر گاڑی میں ایک مسلح سکیورٹی گاڑز تعینات کیا گیا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ ہر مسافر گاڑی میں جدید کیمروں کی تنصیب کو بھی ممکن بنایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد سعید اللہ خان یوسف زئی نے سکیورٹی اہلکاروں اور نیٹکو گلگت سٹیشن کے ملازمین سے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسافر ہی ہمارا اثاثہ ہیں اور ان کی حفاظت ادارے کے بنیادی مقاصد میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیٹکو کی گاڑیوں میں قانونی اور لائسنس یافتہ اسلحہ کے لئے پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور ڈپٹی کمشنرز سے بھی باقاعدہ درخواست کی گئی ہے۔ جب اسلحہ کے لائسنس ملیں گے تو تمام گاڑیوں میں سکیورٹی کے نظام کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائیریکٹر محمد سعید اللہ خان یوسف زئی نے منیجر گلگت سٹیشن دل نذیر کو موقع پر احکامات دیتے ہوئے کہا کہ مسافروں کے انتظار گاہ میں مزید تزئین و آرائش ممکن بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسافر ادارے اور ادارے کے ملازمین سے مطمئن اور خوش ہوں۔ انہوں نے اس موقع پر سکیورٹی اہلکاروں کو نیٹکو کی مسافر گاڑیوں میں حفاظت کے لئے اسلحہ فراہم کیا۔
خبر کا کوڈ : 451288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش