0
Wednesday 1 Apr 2015 09:58

جذبہ ایمانی رکھنے والی پاک فوج کو مسلمان ملک پر چڑھائی کا حکم دینا اسکے خلاف سازش ہے، سیرت عباس

جذبہ ایمانی رکھنے والی پاک فوج کو مسلمان ملک پر چڑھائی کا حکم دینا اسکے خلاف سازش ہے، سیرت عباس
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل شیعہ سیفٹی سیرت عباس نے یمن میں جاری سعودی جارحیت بارے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقل کا تقاضا ہے جب اپنے گھر میں آگ لی ہو، تو پہلے اسے بجھایا جاتا ہے، ہمارے اپنے ملک میں دہشت گردی کا بازار گرم ہے، پورا پاکستان لہو لہو ہے۔ پاک فوج ملک کے اندر الجھی ہوئی ہے، ایسے میں دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت کرکے پاک فوج کو مزید نہ الجھایا جائے۔ جذبہ ایمانی رکھنے والی پاک فوج کو مسلمان ملک پر چڑھائی کا حکم دینا، دنیا کی مضبوط ترین آرمی کے خلاف سازش ہے۔ ایسا کرنے سے وطن عزیز پاکستان کی سرحدوں کی محافظ پاک فوج کمزور پڑ جائے۔ رہنما شیعہ سیفٹی نے جاری بیان میں موقف اختیار کیا کہ یمن پر سعودی عرب کا حملہ اور جارحیت کسی طور بھی قانونی نہیں، اسرائیل نے جو ظلم فلسطین پر ڈھائے، آج سعودی عرب اسی کی نقالی کرتے ہوئے اسرائیلی ایجنڈے کو یمن میں پروان چڑھا رہا ہے، اب تک یمن میں ایک سو سے زائد معصوم بچوں کو آل سعود اور اس کے اتحادی ممالک نے شہید کر دیا ہے، انسانی حقوق کے عالمی اداروں کا اس ظلم پر خاموش رہنا لمحہ فکریہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 451337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش