QR CodeQR Code

صولت مرزا کے الزامات کی تفتیش کیلیے جے آئی ٹی بنائی جائے، وفاق کی سندھ کو ہدایت

1 Apr 2015 10:02

اسلام ٹائمز: مجوزہ کمیٹی رینجرز، ایف آئی اے اور سندھ پولیس کے افسران پر مشتمل ہو گی۔ کمیٹی صولت مرزا اور اس کے اہلخانہ سے ملاقات کے بعد اگر ضروری سمجھے گی تو متحدہ کے بعض افراد سے بھی پوچھ گچھ کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے محکمہ داخلہ سندھ کو ہدایت کی ہے کہ سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کے متحدہ کی اعلیٰ قیادت پر لگائے الزامات کی تفتیش کے لیے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے۔ وفاقی محکمہ داخلہ کے ایک افسر نے میڈیا کو بتایا کہ وفاق چاہتا ہے کہ صولت مرزا کے الزامات کی تفتیش کی جائے کہ آیا ان میں کوئی صداقت ہے یا نہیں۔ مجوزہ کمیٹی رینجرز، ایف آئی اے اور سندھ پولیس کے افسران پر مشتمل ہو گی۔ کمیٹی صولت مرزا اور اس کے اہلخانہ سے ملاقات کے بعد اگر ضروری سمجھے گی تو متحدہ کے بعض افراد سے بھی پوچھ گچھ کرے گی۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر وفاقی سیکریٹری داخلہ شاہد خان نے محکمہ داخلہ سندھ کواس حوالے سے خط لکھ دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 451338

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/451338/صولت-مرزا-کے-الزامات-کی-تفتیش-کیلیے-جے-ا-ئی-ٹی-بنائی-جائے-وفاق-سندھ-کو-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org