0
Wednesday 1 Apr 2015 15:52

این اے 246 کی جنگ، گورنر سندھ نے ایم کیو ایم اور تحریک انصاف میں صلح کرا دی

این اے 246 کی جنگ، گورنر سندھ نے ایم کیو ایم اور تحریک انصاف میں صلح کرا دی
اسلام ٹائمز۔ این اے 246 کی جنگ میں گورنر سندھ نے ایم کیو ایم اور تحریک انصاف میں صلح کرا دی، گورنر سندھ کا کہنا ہے الطاف حسین چاہتے ہیں کہ انتخابات جمہوری انداز سے ہوں۔ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم نے ضمنی الیکشن پر ضابطہ اخلاق طے کر لیا۔ گورنر عشرت العباد کی موجودگی میں ہونے والے مذاکرات میں حلقہ این اے 246 سے ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار کنور نوید جمیل اور خالد مقبول صدیقی جبکہ پی ٹی آئی کے امیداور عمران اسماعیل اور عارف علوی کے علاوہ دیگر کارکن بھی شریک ہوئے۔ تنازع حل کرنے میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے اہم کردار ادا کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ عشرت العباد نے کہا کہ الطاف حسین چاہتے ہیں انتخابات جمہوری انداز سے ہوں۔ تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ کوئی فریق ضمنی الیکشن کو انا کا مسئلہ نہ بنائے، پرامن طریقے سے انتخابات چاہتے ہیں۔ ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار کنور نوید جمیل نے کہا کہ ہمارے شہداء کے قبروں کی حساسیت کا خیال رکھا جانا چاہیئے۔ تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی کہتے ہیں شہدا کی یادگار ہمیں بھی عزیز ہے، وہ ہمارے بچے ہیں۔ گزشتہ روز جناح گراونڈ عزیز آباد میں پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل کے دورے کے دوران کشیدگی کے بعد ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بھی درج کرا رکھے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 451385
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش