0
Wednesday 1 Apr 2015 18:34

فیصل آباد، جامعہ امدادیہ کے ذہین طلبا میں 586 لیپ ٹاپس تقسیم

فیصل آباد، جامعہ امدادیہ کے ذہین طلبا میں 586 لیپ ٹاپس تقسیم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی لیپ ٹاپ سکیم کے تحت مدرسہ جامعہ امدادیہ ستیانہ روڈ فیصل آباد کے ذہین طلبا و طالبات میں 586 لیپ ٹاپس تقسیم کئے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے میاں عبدالمنان، ایم پی اے شیخ اعجاز احمد اور ڈی سی او نورالامین مینگل نے طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپس تقسیم کئے۔ اس موقع پرصدرانجمن تاجران خواجہ شاہد رزاق سکا، قاضی عبدالرشید، مفتی طیب، مولانا زاہد بھی موجود تھے۔ ایم این اے میاں عبدالمنان نے کہا کہ موجودہ حکومت کی طرف سے مدارس کے ذہین طلبہ میں لیپ ٹاپ کی فراہمی کا مقصد ان کی قابل قدر حیثیت کو تسلیم کر کے مدارس کے طلبا کو بھی کالجز اوریونیورسٹیز کے ہم پلہ جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا ہے، کیونکہ یہ طالب علم دین کی اشاعت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، لیپ ٹاپ کے ذریعے طلبہ کو مختلف جدید علوم میں مہارت حاصل کرنے کے مواقع ملیں گے۔ ایم پی اے شیخ اعجاز نے کہا کہ شعور و آگہی اور علم کی روشنی پھیلانے میں دینی مدارس مثالی خدمات انجام دے رہے ہیں، جہاں پر امن وآشتی، پیار ومحبت، اخوت، بھائی چارے کا درس دیا جاتا ہے۔ ڈی سی او نورالامین مینگل نے کہا کہ دینی مدارس کی اہمیت وکردار کو قطعاً نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ نوجوانوں کو ذمہ دار، نیک اور اسلامی اصولوں کے مطابق باکردار بنانے میں ان کا بہت بڑا حصہ ہے، لہذا ان مدارس کے طلبہ کو بھی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا خوش آئند اقدام ہے۔ انہوں نے جامعہ امدادیہ کی دینی وتعلیمی خدمات اور تقریب کے انعقاد کو سراہا۔ قاضی عبدالرشید نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی طرف سے دینی مدارس کو دیگر تعلیمی اداروں کی طرح لیپ ٹاپس کی فراہمی کے احسن اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس جدید سہولت سے طالب علموں کی صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے گا۔
خبر کا کوڈ : 451424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش