0
Wednesday 1 Apr 2015 18:51

شامی عوام وقت کے بدترین انسانی بحران سے گزر رہے ہیں، بان کی مون

شامی عوام وقت کے بدترین انسانی بحران سے گزر رہے ہیں، بان کی مون
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ شامی عوام وقت کے بدترین انسانی بحران سے گزر رہے ہیں اور شامی بچوں کی روحیں پریشانی کا شکار ہیں۔ کویت میں ہونے والی بین الاقوامی عہد کے عنوان سے تیسری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ علاقائی استحکام کو مایوسی کے بوجھ تلے دبانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ کانفرنس شام میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث ملک بھر میں ہونے والے نقصان اور شہریوں کی امداد کے لئے بین الاقوامی عطیات حاصل کرنے کے لیے منعقد کی گئی ہے، جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 گناہ زائد 84 ارب ڈالرز جمع کروانے کی اپیل کی گئی ہے۔ بان کی مون کا کہنا تھا کہ شام میں جنگ ختم کروانے کے حوالے سے بین الاقوامی برادری کی جانب سے کئے جانے والے نامناسب اقدامات پر وہ صدمے اور مایوسی کا شکار ہوئے ہیں اور شرمندگی محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے شام کی کشیدہ صورت حال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی 5 لاکھ سے زائد شامی شہری ایسے علاقوں میں محصور ہے جہاں تک رسائی ممکن نہیں اور نہ ہی ان کو خوراک و صحت کی سہولیات ہی مہیا کی جا سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شام کے مسائل کے حل کے لئے ہونے والی کم فنڈنگ کے نتائج دیکھ چکے ہیں جو تباہ کن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کے کچھ ہمسایہ ممالک خود سے ہی شامی عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پناہ گزینوں کو امد اد فراہم کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ بان کی مون کا کہنا تھا کہ شام میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو منظم طریقے سے قتل، زخمی اور بے گھر کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 451435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش