QR CodeQR Code

جے ایس او پاکستان کی یمن پر سعودی عرب کے حملے کی مذمت

1 Apr 2015 19:15

اسلام ٹائمز: مرکزی دفتر سے جاری جاری بیان کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندرونی مسائل بہت سے ہیں حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ بیرونی معاملات میں مداخلت کی بجائے اندرونی مسائل کو حل کرے۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر وفا عباس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم یمن میں ہونے والے ظلم و ستم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان کے اندرونی مسائل بہت سے ہیں حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ بیرونی ممالک کے معاملات میں دخل دینے کی بجائے پاکستان کے اندرونی مسائل کو بہتر انداز سے حل کرے اس وقت پوری اسلامی دنیا انتہائی مشکلات حالات سے دوچار ہے، ارض وطن دہشت گردی و ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہے، ہمسائیہ ملک افغانستان کی صورتحال بھی اچھی نہیں جبکہ عراق، شام، مصر اور بحرین کے حالات بھی انتہائی پریشان کن ہیں جبکہ برما میں مسلمانوں پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں فلسطین اور کشمیر میں ظلم و بربریت تھمنے کا نام نہیں لیتی اور ایسے حالات میں یمن کا تنازعہ کھڑا ہو جانا انتہائی پریشان کن ہے۔


خبر کا کوڈ: 451438

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/451438/جے-ایس-او-پاکستان-کی-یمن-پر-سعودی-عرب-کے-حملے-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org