0
Friday 26 Nov 2010 11:21

امریکی فوج کو کوئٹہ میں موجودگی کی اجازت مل گئی

امریکی فوج کو کوئٹہ میں موجودگی کی اجازت مل گئی
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-روزنامہ جسارت کے مطابق پینٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں موجود امریکی اور اس کی اتحادی افواج کو کوئٹہ میں فوج رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پینٹا گون نے کانگریس میں پیش کی گئی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کا براہ راست اثر افغانستان پر پڑتا ہے۔اس لئے امریکا دونوں جوہری طاقتوں کے مابین تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور کابل کے بارے میں حکمت عملی بناتے ہوئے ان کے تعلقات کو مدنظر رکھنا ہے۔رپورٹ میں کانگریس کو مزید بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) نے حال ہی میں امریکا کے محکمہ دفاع کے نمائندوں اور اتحادیوں کو کوئٹہ میں پاک فوج کی 12 ویں بریگیڈ کے ہیڈکوارٹر میں اپنا آفس کھولنے کی اجازت دی ہے۔ 
ایک سوال کے جواب میں پینٹاگون کے حکام کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی پاکستان سے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔پینٹاگون نے خبردار کیا ہے کہ پاک افغان سرحد پر موجود طالبان کی محفوظ پناہ گاہیں ابھی بھی محفوظ و مستحکم افغانستان کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اہداف کے حصول کے لیے ایساف،افغان و پاکستانی فورسز کے مابین نیا میکانزم بنایا جا رہا ہے۔
بھارت کی افغانستان میں موجودگی کو پاک بھارت کشیدگی کے بغیر نہیں سمجھا جا سکتا۔بھارت نے افغانستان میں ترقیاتی کام کر کے اہم کردار ادا کیا ہے جو امریکی کوششوں کے لیے مددگار ہے،تاہم پاکستانی حکام کی جانب سے باضابطہ اور دیگر ذرائع نے بار بار اعتراض کیا ہے کہ بھارت پاکستان مخالف لوگوں کو تربیت فراہم کر رہا ہے اور امریکا کی نظر میں بھارت سے زیادہ پاکستان کی شکایات اہم ہیں۔رپورٹ کے بارے میں محکمہ خارجہ کے افسر کے ساتھ بریفنگ دیتے ہوئے پینٹاگون کے حکام نے بتایا کہ پاکستان سے شمالی وزیرستان میں اقدامات کے لیے کہا گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سی آئی اے و امریکی افواج کی کوئٹہ میں موجودگی کے بارے میں امریکی میڈیا میں رپورٹس شائع ہو چکی ہیں،جن کی پاکستانی حکام نے تردید کی ہے۔


خبر کا کوڈ : 45149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش