QR CodeQR Code

پاکستان واپسی میں انصاراللہ کے افراد نے بھی بے حد مدد کی، یمن سے واپس آنے والی بینش عمران

2 Apr 2015 12:18

اسلام ٹائمز: پاکستانی روزنامہ کو خصوصی انٹرویو میں یمن سے واپس آنے والی خاتون نے بتایا کہ تقریبا تین ہزار پاکستانی اب بھی مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں، ان لوگوں کو واپسی کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت کچھ کرنا ہوگا کیونکہ سعودی بمباری کی وجہ سے وہاں سب سڑکیں اور ائیرپورٹس بھی بند ہیں، یہاں تک کہ بعض ائیرپورٹ تباہ ہوچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ یمن سے وطن واپس آنے والی خاتون بینش عمران نے انکشاف کیا ہے کہ وطن واپسی میں پاکستانی سفارتخانے، یمن کی حکومت اور حتٰی کہ تحریک انصاراللہ (حوثی) نے بھی ہماری بہت مدد کی۔ پاکستانی روزنامہ دنیا کو خصوصی انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ جب ہم واپس آرہے تھے تب بھی بمباری ہورہی تھی، یمن میں صرف پاکستانی سفارت خانے کھلے ہوئے تھے جبکہ دیگر ممالک کے سفارتخانے بند ہوچکے ہیں۔ پاکستانی سفارت خانے کے عملے نے ہماری بہت مدد کی۔ انہوں نے بتایا کہ تقریبا تین ہزار پاکستانی اب بھی مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں، ان لوگوں کو واپسی کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت کچھ کرنا ہوگا کیونکہ سعودی بمباری کی وجہ سے وہاں سب سڑکیں اور ائیرپورٹس بھی بند ہیں، یہاں تک کہ بعض ائیرپورٹ تباہ ہوچکے ہیں، واپسی کیلئے صرف زمینی راستہ بذریعہ سعودی عرب یا عمان ہی بچا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ پاکستانی اپنی ملازمت کی وجہ سے حالت جنگ میں بھی واپس آنا نہیں چاہتے۔


خبر کا کوڈ: 451530

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/451530/پاکستان-واپسی-میں-انصاراللہ-کے-افراد-نے-بھی-بے-حد-مدد-کی-یمن-سے-واپس-آنے-والی-بینش-عمران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org