0
Thursday 2 Apr 2015 13:06

رائے ونڈ تبلیغی مرکز کی 15 جماعتوں کے 150 افراد بھی یمن کے مختلف شہروں میں پھنس گئے

رائے ونڈ تبلیغی مرکز کی 15 جماعتوں کے 150 افراد بھی یمن کے مختلف شہروں میں پھنس گئے
اسلام ٹائمز۔ دیوبند مکتب فکر کے رائے ونڈ میں قائم معروف تبلیغی مرکز کی 15 جماعتیں بھی اس وقت یمن کے مختلف شہروں میں محصور ہیں۔ پاکستانی روزنامہ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق رائے ونڈ تبلیغی مرکز کی 15 جماعتیں بھی اس وقت یمن کے مختلف شہروں میں محصور ہیں، مذکورہ جماعتوں میں 150 افراد شامل ہیں۔ روزنامہ کے مطابق مذکورہ افراد تبلیغ کی غرض سے یمن گئے تھے اور یہ سلسلہ سالہا سال سے جاری ہے، تاہم سعودی عرب کی یمن پر جارحیت کے بعد ان افراد کی پاکستان واپسی میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ کئی پاکستانی افراد حکومت پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کے نتیجے میں واپس آچکے ہیں جبکہ ابھی بھی کئی افراد یمن سے واپسی کے لئے حکومت سے امداد کی اپیل کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 451545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش