0
Thursday 2 Apr 2015 18:21

قوم فوج کیساتھ ہے، دہشت گردی کے خاتمے کا مشن ہر قیمت پر مکمل کرینگے، آرمی چیف

قوم فوج کیساتھ ہے، دہشت گردی کے خاتمے کا مشن ہر قیمت پر مکمل کرینگے، آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کا مشن ہر قیمت پر مکمل کریں گے، ملک بھر سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمہ کے لیے قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے، پاک فوج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے یہ بات ٹلہ فائرنگ رینج کے دورے کے دوران مشقوں میں شریک جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ آرمی چیف نے ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ کیا اور حقیقی جنگی ماحول میں جاری وسطی کمان کی فوجی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔ آرمی چیف نے مشقوں میں شریک جوانوں کے پیشہ وارانہ اعلیٰ معیار کو سراہا اور جوانوں کو پیشہ وارانہ تربیت کے معیار پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی۔ جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ زمانہ¿ امن میں کی جانے والی تیاریاں جنگ روکنے کی ضامن ہیں۔ پاک فوج کسی بھی قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے.
خبر کا کوڈ : 451591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش