0
Thursday 2 Apr 2015 18:34

عمران خان نے خیبر پختونخوا پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا

عمران خان نے خیبر پختونخوا پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صوبہ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے خیبر پختونخوا پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ کو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند کارکنوں کو ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ جس میں میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسدقیصر، پارٹی کے صوبائی صدر اعظم خان سواتی اور صوبائی جنرل سیکرٹری خالد مسعود شامل ہیں جبکہ صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان، علی امین گنڈا پور، مہرتاج روغانی، اصغر خان اور عنایت خان بھی بورڈ کا حصہ ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 451595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش