QR CodeQR Code

سرگودہا، دینی مدارس کے 186 ذہین طلبہ میں لیپ ٹاپس تقسیم

2 Apr 2015 19:20

اسلام ٹائمز: وفاق المدارس العربیہ سرگودہا ڈویژن کے سربراہ مفتی طاہر مسعود کے مطابق سرگودہا کے دینی مدارس کے 98 طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب کی طرف سے وفاق المدارس العربیہ سے الحاق شدہ سرگودھا ڈویژن کے دینی مدارس کے 186 طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کر دیئے گئے۔ وفاق المدارس العربیہ سرگودہا ڈویژن کے سربراہ مفتی طاہر مسعود کے مطابق سرگودہا کے دینی مدارس کے 98 طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے ہیں، جن میں جامعہ مفتاح العلوم سرگودھا کے 32 طلباء نے لیپ ٹاپ حاصل کر کے ٹاپ کیا۔ ضلع بھکر کے 50، میانوالی کے 24 اور ضلع خوشاب کے 14 دینی مدارس کے طلباء نے لیپ ٹاپ حاصل کیے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 451614

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/451614/سرگودہا-دینی-مدارس-کے-186-ذہین-طلبہ-میں-لیپ-ٹاپس-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org