0
Thursday 2 Apr 2015 19:04

فوجی عدالت کا پہلا فیصلہ، چھ دہشتگردوں کو سزائے موت کا حکم

فوجی عدالت کا پہلا فیصلہ، چھ دہشتگردوں کو سزائے موت کا حکم
اسلام ٹائمز۔ آئین میں ترمیم کے بعد ملک میں قائم ہونے والی فوجی عدالتوں کا پہلا فیصلہ آ گیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فوجی عدالتوں میں دہشت گردی کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فوجی عدالتوں نے پہلا فیصلہ کر لیا ہے، جس میں 6 دہشت گردوں کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔ پاک فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سزائے موت کے فیصلے پر دستخط کر کے اس فیصلے کی توثیق کر دی ہے، لیکن دہشت گردوں کو سزا کے خلاف اپیل کرنے کا بھی حق حاصل ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سزا پانے والے دہشت گرد بڑے پیمانے پر دہشت گردی اور خودکش حملوں میں ملوث تھے۔
خبر کا کوڈ : 451615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش