0
Thursday 2 Apr 2015 19:22

یمن کا مسئلہ، نواز شریف کل ترکی جائینگے

یمن کا مسئلہ، نواز شریف کل ترکی جائینگے
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم نواز شریف ترکی کے مختصر دورے پر کل صبح روانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم کے ترجمان کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف دورہ ترکی کے لیے پاکستان سے صبح 8 بجے روانہ ہوں گے اور وہ مختصر دورہ کے بعد شام کو وطن واپس پہنچ جائیں گے۔ اس دورہ کے دوران وہ ترکی کے وزیر اعظم سمیت اعلٰی سطح کی ملاقاتیں کریں گے اور خصوصی طور پر ترکی کو یمن کے معاملے پر پاکستان کی پالیسی کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 451621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش