QR CodeQR Code

حکومت کی جانب سے حرمین شریفین کے دفاع کے اعلان کی مکمل حمایت کرتے ہیں، پروفیسر ابراہیم

2 Apr 2015 22:20

اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر کا نوشہرہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکمران امریکہ کی خوشنودی میں لگے ہوئے ہیں۔ امریکہ نے مسلمان کو مسلمان کا دشمن بنا دیا ہے، امریکی ڈالر لعنتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ ہم حکومت پاکستان کی طرف سے حرمین شریفین کے دفاع کے اعلان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ یمن کا مسئلہ پاکستان اور ترکی مل کر حل کر سکتے ہیں، ایران سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ دنیا میں محبت کا پیغام پھیلائے، ظلم کے نظام کا خاتمہ تب ہی ممکن ہے جب انسانوں کے حقوق پورے کئے جائیں اور ان حقوق کی ضمانت صرف اسلامی نظام میں ہے۔ ہم وزارتوں کے پیچھے نہیں بھاگتے، وزارت خود چل کر ہمارے گھر آئی ہے، ہم ملک میں عدل اور انصاف کا نظام چاہتے ہیں۔ حکمران امریکہ کی خوشنودی میں لگے ہوئے ہیں۔ امریکہ نے مسلمان کو مسلمان کا دشمن بنا دیا ہے، امریکی ڈالر لعنتی ہیں، ہمارے حکمران قوم کا خزانہ لوٹ کر دوسرے ممالک میں منتقل کر رہے ہیں۔ 03 اپریل سے رابطہ عوام مہم کا آغاز کر رہے ہیں، لاکھوں لوگوں تک اسلامی نظام کی دعوت پہنچائیں گے، جماعت اسلامی کے صوبائی میڈیا سیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے علاقے نندرک میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


خبر کا کوڈ: 451651

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/451651/حکومت-کی-جانب-سے-حرمین-شریفین-کے-دفاع-اعلان-مکمل-حمایت-کرتے-ہیں-پروفیسر-ابراہیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org