0
Friday 3 Apr 2015 18:40

ایران اور عالمی طاقتوں کا معاہدہ مشرق وسطیٰ کی سیاست میں بہت بڑا زلزلہ ہے، ڈاکٹر معید پیرزادہ

ایران اور عالمی طاقتوں کا معاہدہ مشرق وسطیٰ کی سیاست میں بہت بڑا زلزلہ ہے، ڈاکٹر معید پیرزادہ
اسلام ٹائمز۔ سینئر تجزیہ کار اور دنیا نیوز کے ایڈیٹر اسٹرٹیجک امور ڈاکٹر معید پیرزادہ نے عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان جوہری معاہدے پر کہا ہے کہ یہ مشرق وسطیٰ کی سیاست میں بہت بڑا زلزلہ ہے، اس سے ایک طرف اسرائیل میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے، دوسری طرف عرب دنیا میں سعودی عرب اور اس کے اتحادی گھبرائے ہوئے ہیں، یمن کی پیچیدہ صورتحال بھی درپیش ہے اور ایران نے امریکا سے اپنے تعلقات ٹھیک کر لئے ہیں یہ بہت بڑی اور اہم پیش رفت ہے، اس میں امریکا اور ایران دونوں کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صبح پانچ بجے تک مذاکرات ہوتے رہے ہیں، یہ معاہدہ دس سال کا ہے اگر شک ہوا تو دوبارہ معائنہ ہوگا اور پابندیاں خود بخود نہیں لگیں گی، ایران 1979ء سے عالمی منڈیوں کا حصہ نہیں تھا، اس پر پابندیاں تھیں، اس کی کرنسی کی قدر کم ہوگئی تھی، اب وہ عالمی برادری میں پھر سے شامل ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 451763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش