QR CodeQR Code

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی سیکورٹی فورس نے انسانی حقوق مرکز کے سربراہ نبیل رجب کو گرفتار کرلیا

3 Apr 2015 19:02

اسلام ٹائمز: اس سے قبل نبیل رجب کو گذشتہ سال اکتوبر میں بحرین کے وزرائے داخلہ و دفاع کی توہین کے بے بنیاد الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جنھیں پھر بحرین کی عدالت نے چھے ماہ قید بامشقت کی سزا بھی سنائی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ بحرین کی سیکورٹی فورس نے انسانی حقوق مرکز کے سربراہ نبیل رجب کو دارالحکومت منامہ کے مغرب میں واقع علاقے بنی جمرہ سے گرفتار کیا۔ نبیل رجب نے حال ہی میں ٹوئیٹر پر بحرین کی الجوجیل کی ابتر صورت حال پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ایسی رپورٹیں موجود ہیں کہ جن سے پتہ چلتا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے کارندوں کی جانب سے سیاسی قیدیوں کی شدید ایذا رسانی جاری ہے۔ اس سے قبل نبیل رجب کو گذشتہ سال اکتوبر میں بحرین کے وزرائے داخلہ و دفاع کی توہین کے بے بنیاد الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جنھیں پھر بحرین کی عدالت نے چھے ماہ قید بامشقت کی سزا بھی سنائی تھی۔ عدالت کے اس فیصلے کے خلاف نبیل رجب نے اپیل دائر کی تھی اور جب سے ہی وہ ضمانت پر رہا تھے۔ واضح رہے کہ سنہ دو ہزار گیارہ میں بحرین کے عوامی انقلاب کو کچلنے کیلئے آل خلیفہ حکومت کی جانب سے عمل میں لائے جانے والے اقدامات کے نتیجے میں بحران و بدامنی کا سلسلہ جاری ہے حالانکہ اس ملک کے عوام اپنے ملک میں سیاسی اصلاحات کا پرامن مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت اپنے ملک کے عوام کے پرامن مظاہروں کی سرکوبی میں طاقت کا استعمال کر رہی ہے اور اس سلسلے میں اس نے سعودی سیکورٹی فورسز کو بھی استعمال کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 451767

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/451767/بحرین-میں-آل-خلیفہ-حکومت-کی-سیکورٹی-فورس-نے-انسانی-حقوق-مرکز-کے-سربراہ-نبیل-رجب-کو-گرفتار-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org