0
Friday 3 Apr 2015 19:18

عراق کو ٹکڑے کرنے کی سازشیں ناکام ہو گئی ہیں، نوری مالکی

عراق کو ٹکڑے کرنے کی سازشیں ناکام ہو گئی ہیں، نوری مالکی
اسلام ٹائمز۔ بغداد سے جاری بیان میں عراق سابق وزیراعظم نوری مالکی نے کہا ہے کہ بعض مجرم حکومتوں کی جانب سے عراق میں مذہبی فتنے پھیلانے اورعراق کے ٹکڑے کرنے کی تیار کردہ سازشیں ناکام ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراقی قوم دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئی۔ اب عراق سے دہشتگردوں کو نکال باہر اور دہشتگردی کی بیخ کنی کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ نوری مالکی نے کہا کہ جب تک یہ ھدف حاصل نہیں ہوگا ملت عراق چین سے نہیں بیٹھے گی۔ عراق کے نائب صدر نے فوج اور عوامی فورسز کے ہاتھوں تکریت کی آزادی پر عراقی قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صلاح الدین صوبے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے میں عوامی فورسز کی مشارکت ایک منفرد تاریخی تجربہ ہے۔ نوری مالکی نے دہشتگردوں کے زیر قبضہ علاقوں کے عوام سے اپیل کی کہ دہشتگردوں کے خلاف سخت رویہ اپنائے رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 451775
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش