0
Friday 3 Apr 2015 19:35

لاہور، جے ایس او کی مرکزی مجلس نظارت کا اجلاس، صدارت علامہ سیّد ساجد علی نقوی نے کی۔

لاہور، جے ایس او کی مرکزی مجلس نظارت کا اجلاس، صدارت علامہ سیّد ساجد علی نقوی نے کی۔
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلس نظارت کا اجلاس جامعہ المنتظر لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سیّد ساجد علی نقوی نے کہا کہ جے ایس او کے جوانوں کو تعلیمی میدان میں نمایاں نظر آنا چاہیے۔ مرکزی مجلس نظارت کے اجلاس میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر وفا عباس نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی جسے نظارت کے اراکین نے سراہا اور مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔ مرکزی مجلس نظارت کے اجلاس میں مرکزی مجلس عمومی منعقدہ فیصل آباد کی منظور شدہ دستوری ترامیم کا جائزہ لیا گیا اور ماسوائے 1 سال تنظیمی دورانیہ کے باقی تمام ترامیم کثرت رائے سے منظور ہوئیں۔ 1 سالہ تنظیمی مدت کی منظوری نہ ہو سکی اور تنظیمی مدت 2 سال ہی برقرار رکھی گئی۔ 2 سالہ پروگرام کی منظوری بعض ترامیم کے بعد دی گئی۔ دورئہ زیارات و مقامات مقدسہ کی منظوری دی گئی اور بیرون ملک تنظیم سازی کی بھی منظوری دی گئی۔

مرکزی مجلس نظارت کے اجلاس میں گلگت بلتستان سے لے کر بشمول زاد کشمیر کراچی تک کے اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ گلگت سے علامہ شیخ مرزا علی، آزاد کشمیر سے علامہ صادق نقوی کے علاوہ مرکزی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل علامہ عارف حسین واحدی، علامہ سیّد محمد تقی نقوی، علامہ محمد افضل حیدری، علامہ شبیر حسن میثمی، علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ مظہر عباس علوی، علامہ احسان علی اتحادی، پروفیسر خادم لغاری، حسین عباس جعفری، دوست علی ونگانی، سیّد افتخار نقوی، منور عباس ساجدی، حسنین جاوید اور مرکزی صدر وفا عباس نے شرکت کی۔ اجلاس کا اختتام دعائے امام ِ زمانہ کے ساتھ ہوا۔
خبر کا کوڈ : 451777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش