0
Friday 3 Apr 2015 21:21

گلگت بلتستان میں انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں، جہانگیر ترین کا چیف الیکشن کمشنر کے نام خط

گلگت بلتستان میں انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں، جہانگیر ترین کا چیف الیکشن کمشنر کے نام خط
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان میں فوج کی نگرانی میں انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ گورنر ہاﺅس کو مسلم لیگ (ن) کے الیکشن آفس کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور وہاں مسلم لیگ (ن) کے باقاعدہ اجلاس ہو رہے ہیں اس قسم کے اقدامات قانون اور ضابطہ کی سراسر خلاف ورزی ہے کیونکہ گورنر کو غیرجانبدار ہونا چاہیے۔ گورنر ترقیاتی سکیموں کا اعلان کر رہے ہیں یہاں تک کہ وہ مختلف منصوبوں کا افتتاح بھی کر رہے ہیں وہ یہ کام مسلم لیگ (ن) کو فائدہ پہنچانے کیلئے کر رہے ہیں، اسی طرح گورنر مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی سفارش پر اہم عہدوں پر سرکاری ملازمین کی پوسٹنگ اور تبادلے بھی کر رہے ہیں حال ہی میں مسلم لیگ (ن) کی مقرر کردہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے ایماء پر من پسند لوگوں میں بی آئی ایس پی کے فارم تقسیم کیے۔ جہانگیر ترین نے اپنے خط میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات گلگت بلتستان کے عوام کا حق ہے اور ہم عوام کے اس حق کا تحفظ کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔
خبر کا کوڈ : 451780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش