0
Friday 3 Apr 2015 20:43

لاڑکانہ میں موسلا دھار بارش کے باعث ذوالفقار بھٹو کی برسی کا مرکزی جلسہ منسوخ

لاڑکانہ میں موسلا دھار بارش کے باعث ذوالفقار بھٹو کی برسی کا مرکزی جلسہ منسوخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر کل ہونیوالا مرکزی جلسہ منسوخ کر دیا، لاڑکانہ اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں کے باعث سندھ بھر سے آنیوالے قافلوں کو بھی روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ اور گرد و نواح میں موسلا دھار اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث پاکستان پیپلز پارٹی نے گڑھی خدا بخش میں ہونیوالا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا مرکزی جلسہ منسوخ کر دیا، جبکہ کراچی، حیدرآباد اور دیگر شہروں سے آنیوالے قافلوں کو جلسہ گاہ آنے سے روک دیا۔ اطلاعات کے مطابق گڑھی خدا بخش میں تیز ہواؤں کے باعث جلسہ گاہ میں لگائے گئے ٹینٹ اکھڑ گئے، جبکہ موسلا دھار بارش کے باعث جگہ جگہ پانی کھڑا ہے اور میدان کیچڑ سے بھر گیا۔ گڑھی خدا بخش میں پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے مزار کے قریب میدان میں برسی کی تقریب منعقد ہونی تھی۔
خبر کا کوڈ : 451786
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے