QR CodeQR Code

پاکستان یمن کی صورتحال میں دونوں ملکوں کے مابین صلح کروائے، حافظ فداالرحمن

3 Apr 2015 20:54

اسلام ٹائمز: تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر کا کہنا تھا کہ دینی مدارس اور مساجد کو دہشتگردی کے مراکز کہنے والے بتائیں، ایم کیو ایم کے لوگ کس مدرسہ سے فارغ التحصیل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خوشاب کے ضلعی نائب امیر حافظ فدا الرحمن نے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کا امن تباہ کرنیوالوں کو سخت سزائیں دی جائیں۔ اپنے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ دہشتگردی اسلام میں ناقابل قبول ہے، دینی مدارس اور مساجد کو دہشتگردی کے مراکز کہنے والے بتائیں، ایم کیو ایم کے لوگ کس مدرسہ سے فارغ التحصیل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا تو دہشتگردی کا خاتمہ ہو سکتا ہے، دہشتگردی کا ذمہ دار اسلام کو قرار دیا جا رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور یمن کی صورتحال میں ہمیں چاہیے کہ دونوں ملکوں میں صلح کروائی جائے، لیکن اگر حرمین شریفین پر کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو بھرپور جواب دیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 451787

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/451787/پاکستان-یمن-کی-صورتحال-میں-دونوں-ملکوں-کے-مابین-صلح-کروائے-حافظ-فداالرحمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org