0
Friday 3 Apr 2015 20:59

اے این 246، ضمنی انتخابات کے لیے 213 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے

اے این 246، ضمنی انتخابات کے لیے 213 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ اے این 246 میں 23 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں 213 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، جس میں مردوں کے لیے 15، خواتین کے لیے 15 اور مشترکہ پولنگ اسٹیشن 183 ہوں گے جبکہ ان پولنگ اسٹیشنوں میں 769 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، جن میں مردوں کے لیے 397 اور خواتین کے لیے 372 شامل ہیں۔ ضمنی انتخابات میں 357781 ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں 196187 مرد اور 161594 خواتین شامل ہیں۔ حلقے میں 103 سرکل اور 509 بلاکس شامل ہیں۔ حلقے میں فیڈرل بی ایریا کے بلاک 14، 7، 12، 13، 4، 6، 10، موسی کالونی بلاک 5، 11، 1، 3، شریف آباد، کریم آباد، عزیز آباد، بھنگوریہ گوٹھ، الکرم اسکوائر، غریب آباد، اسحاق آباد، فیڈرل کیپٹل ایریا، لیاقت آباد 3، 4، سکندر آباد، بندھانی کالونی، راجپوتانہ کالونی، لیاقت آباد نمبر 10، لیاقت آباد 7، 8، 9، یاسین آباد، فیڈرل بی ایریا بلاک 15، ریلوے کالونی، آصف نگر اور گوہر آباد شامل ہیں۔

حلقے میں گلبرگ اور لیاقت آباد ٹاؤنز شامل ہیں اور 9 یونین کونسلز شامل ہیں۔ ان میں گلبرگ ٹاؤن کی یوسی 1 عزیز آباد، یوسی 2 کریم آباد، یوسی 3 عائشہ منزل، یوسی 4 انچولی، یوسی 5 نصیر آباد، یوسی 6 یاسین آباد جبکہ لیاقت آباد ٹاؤن یوسی 6 بندھانی، یوسی 7 شریف آباد، یوسی 8 کمرشل ایریا شامل ہیں۔ یوسی انتخابات میں 15 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ ان میں ایم کیوایم کے کنور نوید جمیل، تحریک انصاف کے عمران اسماعیل، جماعت اسلامی کے راشد نسیم، پاسبان کے عثمان معظم اور دیگر آزاد امیدوار شامل ہیں۔ یہ نشست ایم کیو ایم کے امیدوار نبیل گبول کے استعفے کے باعث خالی ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 451788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش