QR CodeQR Code

کینیا میں دہشت گردوں کا یونیورسٹی پر حملہ 147 افراد ہلاک

3 Apr 2015 22:09

اسلام ٹائمز: وزیر داخلہ جوزف نکائی سیرے نے بتایا کہ حملہ آور تربیت یافتہ تھے، انہوں نے بلٹ پروف اور خود کش جیکٹس پہنی ہوئی تھیں، یونیورسٹی کے گیٹ پر تعینات محافظوں پر قابو پانے کے بعد قہ طلبا کے رہائشی حصے میں گھس گئے۔


اسلام ٹائمز۔ نیروبی میں کینیا کی گیریسا یونیورسٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے 147 افراد کو موت کی نیند سلا دیا، اس واقعے میں 4 حملہ آور بھی ہلاک ہو گئے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیا کے وزیر داخلہ جوزف نکائی سیرے نے بتایا کہ حملہ آور تربیت یافتہ تھے، انہوں نے بلٹ پروف اور خود کش جیکٹس پہنی ہوئی تھیں، یونیورسٹی کے گیٹ پر تعینات محافظوں پر قابو پانے کے بعد قہ طلبا کے رہائشی حصے میں گھس گئے، دہشت گردوں نے یہاں مسلمان طلبا کو علیحدہ کر کے غیر مسلم طالبعلموں کا قتل عام شروع کر دیا۔ وزیر داخلہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان دن بھر شدید لڑائی جاری رہی، شام کو مقابلہ ختم ہو گیا اور اب یونیورسٹی کے اندر بظاہر کوئی حملہ آور موجود نہیں، اس کے باوجود سیکیورٹی اہلکار تمام عمارات کی مکمل تلاشی لے رہے ہیں، تاکہ اگر کوئی دہشت گرد کہیں چھپا ہو تو اسے گرفتار کر لیا جائے، ملک بھر کے عوام جن میں مسلمان بھی شامل ہیں طلبا کے اس سفاکانہ قتل عام پر دلی رنج و غم کا اظہار کر رہے ہیں، دریں اثنا القاعدہ کے حامی تنظیم الشباب نے اس خونیں واقعے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔


خبر کا کوڈ: 451800

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/451800/کینیا-میں-دہشت-گردوں-کا-یونیورسٹی-پر-حملہ-147-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org