0
Saturday 4 Apr 2015 00:31

يمن ميں حوثيوں کو ايران اسلحہ دے رہا ہے، دوستی نبھاتے ہوئے سعودی عرب کا ساتھ دينا چاہيے، پرویز مشرف

يمن ميں حوثيوں کو ايران اسلحہ دے رہا ہے، دوستی نبھاتے ہوئے سعودی عرب کا ساتھ دينا چاہيے، پرویز مشرف
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر مملکت و آرمی چیف اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ ہمارا ساتھ ديا ہے، ہميں دوستی نبھاتے ہوئے سعودی عرب کا ساتھ دينا چاہيے، يمن ميں حوثيوں کو ايران اسلحہ دے رہا ہے۔ پاکستانی نجی نیوز چینل سما کے پروگرام نیوز بیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے یمن کی سلگتی صورتحال پر سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ ہمارا ساتھ ديا ہے، یمن میں سعودی عرب اور ایران پراکسی جنگ لڑ رہے ہیں، ہميں دوستی نبھاتے ہوئے سعودی عرب کا ساتھ دينا چاہيے، يمن ميں حوثيوں کو ايران اسلحہ دے رہا ہے۔ پرویز مشرف نے نواز حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یمن تنازع پر پاکستان اور چين اہم کردار ادا کر سکتے ہيں، پاکستان اپنا مفاد ديکھ کر قدم اٹھائے اور پالیسی سازی کرے۔

کراچی آپریشن سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کا کریڈٹ فوج کو دیتا ہوں۔ ضمنی انتخاب حلقہ 246 سے متعلق سابق صدر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو متحدہ قومی موومنٹ کا ووٹ بينک توڑنے کی غلط فہمی ہے، ايم کيو ايم ميں تقسيم سے کراچی کو نقصان ہوگا، این اے 246 کی نشست ایم کیو ایم برقرار رکھے گی، ايم کيو ايم میں تقسيم سے کراچی کو نقصان پہنچے گا۔ پرویز مشرف نے کہا کہ ایم کیو ایم اس وقت بدترین دور سے گزر رہی ہے، ایم کیو ایم کو چاہیئے کہ وہ اپنا امیج بہتر کرے، ایم کیو ایم کو اپنے اوپر سے بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی چھاپ ہٹانی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 451811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش