0
Saturday 4 Apr 2015 20:18

سانحہ چلاس کے ملزمان کے کیسز کو فوجی عدالتوں میں چلایا جائے، شیخ حسن جعفری

سانحہ چلاس کے ملزمان کے کیسز کو فوجی عدالتوں میں چلایا جائے، شیخ حسن جعفری
اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے بزرگ عالم دین شیخ محمد حسن جعفری نے کہا ہے کہ سانحہ چلاس کے ملزمان کی رہائی اور سانحے میں جلائی گئی گاڑیوں کے مالکان کو معاوضوں کی عدم فراہمی سے عوام میں تشویش پیدا ہو رہی ہے، ہم سانحہ چلاس کی تیسری برسی برسی منا رہے ہیں مگر سانحے کے ذمہ داران دندناتے پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کی ہم نے پہلے بھی حمایت کی ہے آئندہ بھی کریں گے ہمارا مطالبہ ہے کہ سانحہ چلاس سمیت تمام سانحات کے ملزمان کے کیسز کو فوجی عدالتوں میں چلایا جائے اور متاثرین کو انصاف دیا جائے۔ ہم نے ہمیشہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کی مخالفت کی ہے اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ دہشت گردوں کی رہائی پر ہم خاموش رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ سانحہ چلاس سمیت دیگر سانحات کے وقت ہم نے قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا بلکہ خطے میں درجنوں لاشیں بیک وقت پہنچنے کے باوجود صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دیا مگر حکومت ہماری امن پسندی کو ہماری کمزوری سمجھنے کی غلطی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے انصاف چاہتے ہیں وہ سانحہ چلاس سمیت دوسرے سانحات کے ذمہ داروں کو سزا دے اور متاثرین کو معاوضے فراہم کرے، سانحہ چلاس میں کئی بسیں نذر آتش کی گئیں ان کے ڈھانچے بھی اس وقت شاہراہ قراقرم کے کنارے پڑے ہیں جس سے سیاحت کے شعبے کو نقصان پہنچ رہا ہے، سیاح جلی ہوئی بسوں کے ڈھانچے دیکھ کر خوفزہ ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 451867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش