0
Saturday 4 Apr 2015 18:40

دُنیا کی کوئی بھی طاقت نئے پاکستان کا راستہ نہیں روک سکتی، سردار شجاع بلوچ

دُنیا کی کوئی بھی طاقت نئے پاکستان کا راستہ نہیں روک سکتی، سردار شجاع بلوچ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما سابق ایم این اے سردار شجاع خان بلوچ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نون لیگ اور زرداری لیگ کے اکابرین پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت سے خائف ہیں اور اپنی سیاسی انا کی تسکین کیلئے مخالفین کو کرش کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ جوہر آباد میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ تحریک انصاف وطن عزیز سے کرپشن، مہنگائی اور بیروزگاری کو ختم کرنے کیلئے میدانِ عمل میں ہے، سیاسی تبدیلی پاکستان کا مقدر ہے، اب دُنیا کی کوئی بھی طاقت نئے پاکستان کا راستہ نہیں روک سکتی۔
خبر کا کوڈ : 451949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش