0
Saturday 4 Apr 2015 20:18

ضیاء الحق کا دور تاریخ کا بدترین دور تھا، ہم صوفی ازم کے ماننے والے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

ضیاء الحق کا دور تاریخ کا بدترین دور تھا، ہم صوفی ازم کے ماننے والے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو عالمی لیڈر تھے، جنہوں نے پاکستان کی تقسیم کے بعد اسے دوبارہ مستحکم کیا۔ لندن میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو میرے نانا تھے، جنہیں آج کے دن ہی قتل کیا گیا۔ ذوالفقار علی بھٹو عالمی لیڈر تھے، جنہوں نے پاکستان کی تقسیم کے بعد اسے دوبارہ مستحکم کیا۔ بھٹو نے سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکالا اور پاکستان پیپلزپارٹی کو صحیح معنوں میں قومی جماعت بنایا۔ ذوالفقار علی بھٹو کی تربیت میرے خون میں شامل ہے اور جس یونیورسٹی میں میرے نانا نے تعلیم حاصل کی اسی ادارے میں، میں نے بھی تعلیم حاصل کی ہے، میں پھر سے ذوالفقار علی بھٹو کا ویژن دیکھنا چاہتا ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو عالمی منظرنامے پر بھی انتہائی ذہین مانے جاتے تھے۔ جنہوں نے 1974ء میں عالمی لیڈروں کو لاہور میں اکٹھا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ضیاء الحق کا دور تاریخ کا بدترین دور تھا، جس میں ذوالفقار علی بھٹو کی زندگی کا خاتمہ کیا گیا، تاہم ان کا مشن محترمہ بے نظیر بھٹو نے جاری رکھا، لیکن بدقسمتی سے ان کی زندگی کو جلد ختم کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مذہب تشدد کی اجازت نہیں دیتا، ہم صوفی ازم کو ماننے والے ہیں، ہمیں سسٹم کو درست کرنا ہے اور یہی بھٹو کی جدوجہد رہی ہے، ان کا نظریہ آج بھی زندہ ہے۔

خبر کا کوڈ : 451961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش